فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی زیر نگرانی ٹیم نے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا، جس کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی زیر نگرانی ٹیم نے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا، جس کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سمیت غیر قانونی کرنسی کے کاروبار سے متعلق اہم دستاویزی شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔








