پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کی قیادت میں پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کی 500 گرلز گائیڈز نے یادگارِ فتح کا دورہ کیا اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام دورے کا مقصد شہداکی عظیم قربانیوں کو …
پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کی قیادت میں پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کی 500 گرلز گائیڈز کایادگارِ فتح کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کی قیادت میں پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کی 500 گرلز گائیڈز نے یادگارِ فتح کا دورہ کیا اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام دورے کا مقصد شہداکی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
اس موقع پر 500 گرلز گائیڈز کی شرکت نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فرح ناز اکبر نے کہا کہ نوجوان نسل بالخصوص بچیوں میں حب الوطنی، قومی شعور اور احساس ذمہ داری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہداکی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کے لیے عزم، حوصلے اور لگن کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو بااختیار بنانا، ان میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنا اور قومی و سماجی سرگرمیوں میں ان کی فعال شرکت یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر بچیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یادگارِ فتح کا دورہ شہداکی قربانیوں کو یاد رکھنے اور قومی ہیروز سے اظہارِ عقیدت کے عزم کی علامت ہے۔ ملک کی بچیاں قومی ترقی، روشن مستقبل اور معاشرتی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔







