پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو سائبر فراڈ اور شناختی چوری سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کے تحت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد کی تصدیق کریں۔
پی ٹی اے کی شہریوں کو شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تصدیق کی ہدایت، 668 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجنے کا مشورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو سائبر فراڈ اور شناختی چوری سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کے تحت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد کی تصدیق کریں۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موبائل سم محض ایک چِپ نہیں بلکہ صارف کی ڈیجیٹل شناخت کی چابی ہے۔ کسی غیر متعلقہ، جعلی یا چوری شدہ سم کا غلط استعمال صارف کے ذاتی ڈیٹا، بینک اکاؤنٹس اور واٹس ایپ سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق شہری اپنے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سمز کی تفصیل جاننے کے لیے اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کریں۔
پی ٹی اے نے مزید تاکید کی ہے کہ اگر تصدیق کے دوران کوئی ایسی سم سامنے آئے جو صارف کے استعمال یا علم میں نہ ہو تو اسے فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے بلاک کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ قانونی یا مالی پریشانی سے بچا جا سکے۔








