ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 8.9 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ہزار 703 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.9 فیصد …
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 8.9 فیصد اضافہ،گیس کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 8.9 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ہزار 703 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 59 ہزار 389 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 63 ملین مکعب فٹ ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 74 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33 ہزار 90 بیرل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی 11 ہزار 15 بیرل، پاکستان آئل فیلڈز کی 3 ہزار 549 بیرل جبکہ ماری گیس کی 1,300 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح زیر جائزہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 691ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 541 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل کی 58 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ ماری گیس کی 953 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔







