سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی بی اے کے نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار کیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے)کے نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے)کے نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نو منتخب چیئرمین شکیل مسعود حسین، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان اور وائس چیئرمین سلمان اقبال ، سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور فنانس سیکرٹری احمد اے زبیری کو بھی مبارکباد دی اور تمام نو منتخب عہدیداران اور ڈائریکٹرز کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن الیکٹرانک میڈیا کے فروغ اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،الیکٹرانک میڈیا عوام تک مستند معلومات کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوری معاشرے کے استحکام اور قومی اداروں کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے،امید ہے کہ نومنتخب قیادت میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور براڈکاسٹنگ کے شعبے کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

سپیکر نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے پاکستان کے براڈکاسٹنگ کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نےنو منتخب عہدیداران کی کامیابی کےلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں