ستھرا پنجاب کی ٹیمیں لاہور کے ہر گلی کوچے اور محلے کو چمکانے کے لیے متحرک ہیں، شہریار عارف خان

ستھرا پنجاب کی ٹیمیں لاہور کے ہر گلی کوچے اور محلے کو چمکانے کے لیے متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب کی ٹیمیں لاہور کے ہر گلی کوچے اور محلے کو چمکانے کے لیے متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اچھرہ بازار، محلہ سردار پورہ، زِیلدار روڈ پر ویٹ سویپنگ اور سکریپنگ کو مانیٹر کیا جبکہ گلشنِ راوی، سمن آباد، اسلامیہ پارک میں عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔شہریار عارف خان نے مختلف علاقوں میں مینوئل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن انتظامات کے جائزے کے دوران دوکانداروں اور اہل علاقہ سے صفائی انتظامات کے بارے میں بات چیت کی اور فیڈ بیک لیا۔ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کی سروسز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ستھرا پنجاب پروگرام نے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اس موقع پر شہریار عارف خان نے سموگ کے تدارک کے لیے گلی محلوں میں بھی سکریپنگ اور پانی کے چھڑکائو کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے دن اور رات کی شفٹوں میں صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔بہترین صفائی سہولیات فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔