فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے پائیدار ترقی اور کارپوریٹ رپورٹنگ کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا اعتراف حاصل کرتے ہوئے
ایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔4نومبر (اے پی پی):فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے پائیدار ترقی اور کارپوریٹ رپورٹنگ کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا اعتراف حاصل کرتے ہوئے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا ’’بیسٹ ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025ء‘‘ (کارپوریٹس) جیت لیا۔ ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔یہ اعزاز کمپنی کی کاروباری حکمت عملی اور رپورٹنگ کے نظام میں ماحولیاتی تحفظ، سماجی ذمہ داری اور بہتر طرز حکمرانی (ای ایس جی ) کے اصولوں کو شامل کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔
اس کامیابی سے ایف ایف سی کے شفاف کارپوریٹ نظام، مؤثر طرز حکمرانی اور پائیدار ترقی کے عالمی معیار اپنانے کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ کمپنی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد برقرار رکھتے ہوئے شفافیت اور بہترین عالمی پائیداری کے معیارات کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔








