لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور بلیوز اور راولپنڈی نے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چار روزہ فائنل 7 سے 10 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور کی اظہر علی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور پشاور وائٹس کے درمیان ڈرا ہوگیا تاہم پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر لاہور بلیوز نے فائنل میں …
لاہور بلیوز اور راولپنڈی نے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور بلیوز اور راولپنڈی نے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چار روزہ فائنل 7 سے 10 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور کی اظہر علی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور پشاور وائٹس کے درمیان ڈرا ہوگیا تاہم پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر لاہور بلیوز نے فائنل میں جگہ بنا لی۔لاہور بلیوز نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز 101 رنز تین کھلاڑی آٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 301 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ا حمد آصف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 130 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نقیب اللہ نے 66 اور محمد اعظم نے 43 رنز بنائے۔ پشاور وائٹس کی جانب سے اکبر علی نے 48 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور وائٹس نے کھیل ختم ہونے تک 12 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔ محمد ذوہیب نے 34 رنز اسکور کیے۔
دوسرے سیمی فائنل میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز پانچ رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی اور 34.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ادریس حیات نے 57 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ تاج محمد نے 36 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں 161 رنز بنائے، جس کے جواب میں راولپنڈی نے 266 رنز آٹھ کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈکلیئر کی۔ راولپنڈی کی جانب سے محمد شعیب نے ناقابلِ شکست 112 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران خان نے 41 اور سکندر حمزہ نے 30 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 215 رنز سکور کیے۔ احمد خواجہ 96 اور علی کھوکھر 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
راولپنڈی کی جانب سے پہلی اننگز میں حسن خان نے پانچ اور سکندر حمزہ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں محمد حسن خان نے چھ اور سکندر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس طرح لاہور بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل 7 نومبر سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔








