ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، انکریڈیبلز کی واریئرز کو شکست دے کر پہلی کامیابی

ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انکریڈیبلز نے واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی،عائشہ ظفر پلئیر آف دی میچ قرار پائیں

فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انکریڈیبلز نے واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی،عائشہ ظفر پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں انکریڈیبلز نے واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے حاصل کرلی۔انکریڈیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔عائشہ ظفر نے25 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان گل فیروزہ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

واریئرز کی ٹیم 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس نے 38 اور ایمن فاطمہ نے 36 رنز بنائے۔امِ ہانی اور وحیدہ اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔واریئرز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔واریئرز اور چیمپئنز کے درمیان فائنل کل جمعرات کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔