اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے خیبر یونین ہال میں قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامیہ کالج اور اس کے گردونواح کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 80 طلبہ نے حصہ لیا
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں قرأت کے مقابلے کا انعقاد، عبداللہ کی پہلی پوزیشن
پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے خیبر یونین ہال میں قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامیہ کالج اور اس کے گردونواح کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 80 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلے کے پہلے مرحلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 طلبہ نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسرے مرحلے میں اسلامیہ کالجیٹ سکول کے جماعت ہفتم کے طالب علم عبداللہ نے بہترین قرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر منتظمین کی جانب سے وائس چانسلر اور رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، پرنسپل اسلامیہ کالجیٹ سکول کو مبارکباد پیش کی گئی جنہوں نے طلبہ کی تیاری میں خصوصی محنت اور رہنمائی فراہم کی۔
مقابلے کا انعقاد طلبہ میں قرآن پاک کی تلاوت، قرأت اور دینی تعلیمات سے شغف کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مثبت کاوش قرار دیا گیا۔








