شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس آزاد خان کی سربراہی میں شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کراچی پولیس دفتر میں منعقد ہ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی سی آئی اے نے اپنے زونز، یونٹ کی کارکردگی جرائم …

کراچی۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس آزاد خان کی سربراہی میں شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کراچی پولیس دفتر میں منعقد ہ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی سی آئی اے نے اپنے زونز، یونٹ کی کارکردگی

جرائم کی صورتحال اور جاری پولیس اقدامات کے حوالے سے سربراہ کراچی پولیس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سربراہ کراچی پولیس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔