کامسیٹس اپنے شراکت دار اداروں کے اشتراک سے عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی 10 نومبر کو منائے گا

کامسیٹس اپنے شراکت دار اداروں کے اشتراک سے عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی 10 نومبر کو منائے گا جس کے تحت سائنس کے ذریعے پائیدار ترقی، صنفی مساوات اور سائنسی شعبوں میں خواتین کی قیادت کے فروغ پر ماہرین کا مذاکرہ منعقد ہوگا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):کامسیٹس اپنے شراکت دار اداروں کے اشتراک سے عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی 10 نومبر کو منائے گا جس کے تحت سائنس کے ذریعے پائیدار ترقی، صنفی مساوات اور سائنسی شعبوں میں خواتین کی قیادت کے فروغ پر ماہرین کا مذاکرہ منعقد ہوگا۔

یہ تقریب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کا موضوع ’’سائنسی سفارت کاری کے ذریعے مشترکہ بنیاد‘‘ ہے۔ مذاکرے میں ماہرین سائنس کی تعلیم اور قیادت میں صنفی مساوات، خواتین کی شمولیت اور فیصلہ سازی میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر سائنسی تعاون کے فروغ، مساوی مواقع کی فراہمی اور ایک مربوط، جامع، شفاف اور پائیدار معاشرے کی تشکیل میں سائنس کے کردار کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں