ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت شایانِ شان طریقے سے منائے گا، اقبال منزل پر خصوصی تقریب اور کیک کاٹا جائے

ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ امسال بھی مفکرِ پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت شایانِ شان طریقے سے منائے گا، اس سلسلے میں اقبال منزل پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا

سیالکوٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ امسال بھی مفکرِ پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت شایانِ شان طریقے سے منائے گا، اس سلسلے میں اقبال منزل پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا جبکہ علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کی برسی کے موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ اس امر کا فیصلہ ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے فروغِ اقبالیات کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر سید شہزادہ اقبال نے کی۔

اجلاس میں سینئر وائس کنوینئر عبدالشکور مرزا، وزیراعظم کے گرین اینڈ کلین پروگرام کے ایوارڈ یافتہ چیمپئن اشفاق نذر گھمن، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود احمد بھٹی سمیت پرنسپل مرے کالج پروفیسر مہر محمد الیاس نے شرکت کی۔اجلاس میں علامہ محمد اقبال کی قومی، ملی اور فکری خدمات کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو ان کے افکار سے روشناس کروانے کے لیے یومِ ولادت کی تقریب کے انعقاد کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اقبال منزل میں تقریب کے انعقاد اور کیک کاٹنے کے علاوہ علامہ اقبال کی والدہ محترمہ امام بی بی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

مزید خبریں