کے ڈی اے نے غیر قانونی قبضے میں موجود قیمتی رفاہی اراضی واگزار کرا لی

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی خصوصی ہدایات پر کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 22 سال سے غیر قانونی قبضے میں موجود قیمتی رفاہی اراضی واگزار کرا لی

کراچی۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی خصوصی ہدایات پر کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 22 سال سے غیر قانونی قبضے میں موجود قیمتی رفاہی اراضی واگزار کرا لی۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سید زین علی شاہ نے کی جبکہ محکمہ کے افسران اور عملے نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران رفاہی پلاٹ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی اور چھوٹے مکانات کو مسمار کرکے زمین کو افرادی قوت سے تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔

واگزار کرائی گئی اراضی قصبہ ٹائون شپ میں واقع تقریبا2300مربع گز پر مشتمل رفاہی پلاٹ نمبر ایس ٹی37/4ایوانِ اتحاد مرکز کے نام سے شناخت رکھتی ہے۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہر میں سرکاری اور رفاہی اراضی کا تحفظ، غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ اور شہریوں کیلئے مختص زمینوں کو ان کے اصل مقاصد کے مطابق محفوظ بنانا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

 

مزید خبریں