نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،پاکستان کے آبی سلامتی اور خودمختارحقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے آبی سلامتی اور خودمختار حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے آبی سلامتی اور خودمختار حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان کی آبی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں قومی آبی سلامتی کے قانونی، سفارتی اور تکنیکی پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے خودمختار حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور قومی مفادات کے فروغ کے لیے بین الوزارتی قریبی رابطے بہتر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں آبی وسائل اور اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزرا ء، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں