حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 385.6 ارب روپے حاصل کر لئے

حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز(پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 385.6 ارب روپے حاصل کر لئے جبکہ نیلامی کے لئے 350 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز(پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 385.6 ارب روپے حاصل کر لئے جبکہ نیلامی کے لئے 350 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دو سالہ، تین سالہ اور پانچ سالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر منافع کی شرح میں 0.4 سے 12 بیسس پوائنٹس تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دس سالہ مدت کے بانڈز پر منافع کی شرح برقرار رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق پندرہ سالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے لئے موصول ہونے والی بولیاں مسترد کر دی گئیں۔ نیلامی کے دوران سب سے زیادہ 165.3 ارب روپے کے فنڈز تین سالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل ہوئے۔

مزید خبریں