موروں اورجنگلی چڑیوں کی غیرقانونی تجارت کرنیوالے 2ملزم گرفتار، مقدمہ درج

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے موروں اور جنگلی چڑیوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2ملزم گرفتار کرکے ا

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے موروں اور جنگلی چڑیوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2ملزم گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ تبسم ایمان نے ڈپٹی چیف وائلڈلا ئف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں موروں کے ایک غیرقانونی ڈیلر کو گرفتارکرکے اس سے 2مور برآمد کئے اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی رانا محمد اشفاق نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی شہر میں ایک ویئر ہائوس میں چھاپہ مارکر 200کے لگ بھگ زندہ جنگلی چڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی اور قانونی چارہ جوئی کاآغاز کردیا۔مزید برآں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی چشمہ محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز میانوالی نے دریائی بیلہ کچا کے ایریا میں مرغا بی کے غیر قانونی شکار کیلئے لگائے گئے 17جال اور 73بمبو پولز اپنے قبضہ میں لے لئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفر گڑھ طار ق عباس کھوسہ نے بٹیر کے 7نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے ملزمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

مزید خبریں