پاکستان ہوزری اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے بالتحقیق کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پی ایچ ایم اے کے اراکین کو تکنیکی، تحقیقی اور صلاحیت سازی میں معاونت فراہم کرنا اور سیالکوٹ کی ہوزری اور نٹ ویئر (سپورٹس ویئر) کی صنعت کو مستحکم بنانا ہے
پی ایچ ایم اے سیالکوٹ اور بالتحقیق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی):پاکستان ہوزری اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے بالتحقیق کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پی ایچ ایم اے کے اراکین کو تکنیکی، تحقیقی اور صلاحیت سازی میں معاونت فراہم کرنا اور سیالکوٹ کی ہوزری اور نٹ ویئر (سپورٹس ویئر) کی صنعت کو مستحکم بنانا ہے۔اس اشتراک کے تحت بالتحقیق رکن صنعتوں کو ماہرانہ دوروں، معیار میں بہتری، پیداواری کارکردگی، تحقیق و جدت، تکنیکی تربیت، صنعت سے ہم آہنگ تعلیم
نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ اور مہارتوں کی ترقی، پائیداری اور ٹیکنالوجی کے نفاذ جیسے امور میں معاونت فراہم کرے گا۔اس شراکت داری کا مقصد صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان فاصلے کو کم کرنا، صنعتی مسابقت کو بڑھانا، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا اور مقامی افرادی قوت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔پی ایچ ایم اے اور بالتحقیق مشترکہ طور پر سیالکوٹ میں ایک زیادہ مضبوط، مسابقتی اور پائیدار ہوزری اور نٹ ویئر انڈسٹری تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔








