تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب 7 نومبر کو منعقد ہوگی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام امتحان میٹرک (فرسٹ اینول) 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب 7 نومبر 2026ء کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی

فیصل آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام امتحان میٹرک (فرسٹ اینول) 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب 7 نومبر 2026ء کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل مہمان اعزاز ہوں گے ۔چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین معزز مہمانوں کا بورڈ آمد پر استقبال کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر و کنٹرولر امتحانات حنا چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تقریب میں امتحان میٹرک (اول سالانہ) 2026ء میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی، تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو سراہنے اور نوجوان نسل میں حصولِ علم کا جذبہ اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد محنتی اور باصلاحیت طلباء کی کامیابیوں کو قومی سطح پر تسلیم کرنا اور دیگر طلباء کو بھی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے حصول کی ترغیب دینا ہے۔

مزید خبریں