نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیشرفت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زیرِ التوا مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے وابستہ رہنا چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔







