سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

 

مزید خبریں