صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکپتن کے قریب مسافر بس اور ٹریلر حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِآصف علی زرداری کا پاکپتن کے قریب مسافر بس اور ٹریلر حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکپتن کے قریب مسافر بس اور ٹریلر حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔







