اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعرات کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی ڈیزل سپیڈ کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔







