ترکی روس کو ڈالر کے بجائے روبل کے ساتھ قرضہ جات ادا کرے گا ، صدر اردوان

انقرہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی ایس۔400 میزائل سسٹمز کی خریداری پر روس کو ڈالر کے بجائے روبل کے ساتھ قرضہ جات ادا کرے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے افریقی ممالک کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے خریدے جانے والے ایس۔400 قسم کے میزائل سسٹمز سے متعلق …

انقرہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی ایس۔400 میزائل سسٹمز کی خریداری پر روس کو ڈالر کے بجائے روبل کے ساتھ قرضہ جات ادا کرے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے افریقی ممالک کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے خریدے جانے والے ایس۔400 قسم کے میزائل سسٹمز سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اوراس سلسلے میںترکی آنے والے روسی وفد کیساتھ قرضہ جات سے متعلق معاہدے پر آج دستخط کیے جائیں گے لیکن ڈالر کے بجائے روبل کے ساتھ ادائیگی ہو گی کیونکہ ڈالر کے بجائے کسی دوسری کرنسی کیساتھ تجارت فائدہ مند رہے گی، ہماری خواہش ہے کہ دیگر ممالک بھی اپنی کرنسیوں کیساتھ قرضے ادا کریں۔

Leave a Reply