وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 6نومبر سے بڑھا کر 8نومبر کی گئی تھی جبکہ امیدواروں …
مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 6نومبر سے بڑھا کر 8نومبر کی گئی تھی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10نومبر کو جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے جانچ پڑتال 11سے 16نومبر تک ہو گی جبکہ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 17سے 20نومبر تک جمع کرائی جاسکیں گی ،اپیلٹ اتھارٹی کی جانب سے اپیلیں 21نومبر سے 25نومبر تک نمٹائی جائیں گی ۔
امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی کی واپسی 27نومبر کو جبکہ اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 28نومبر کو ہو گی ۔ پولنگ 20دسمبر بروز اتوار ہوگی جبکہ امیدواروں کے حتمی اور سرکاری نتائج 21سے 24دسمبر تک جاری کئے جائیں گے۔







