نسٹ نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2027 میں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2027 میں جنوبی ایشیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن کر ایک اورتاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ تعلیمی و تحقیقی میدان میں نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسٹ ایشیا کی سرفہرست 100 اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں جگہ بنانے والی پاکستان کی واحدیونیورسٹی بھی بن گئی ہے جبکہ مسلسل نویں سال ملک کی نمبر ون …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2027 میں جنوبی ایشیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن کر ایک اورتاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ تعلیمی و تحقیقی میدان میں نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسٹ ایشیا کی سرفہرست 100 اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں جگہ بنانے والی پاکستان کی واحدیونیورسٹی بھی بن گئی ہے جبکہ مسلسل نویں سال ملک کی نمبر ون یونیورسٹی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

جنوبی ایشیا کی درجہ بندی میں یونیورسٹی کی یہ غیر معمولی ترقی جو 2023 میں ساتویں پوزیشن سے 2027 میں دوسری پوزیشن تک پہنچی ہے—اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، بااثر تحقیق اور عالمی سطح پر مؤثر روابط کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مسلسل پیش رفت این یو ایس ٹی کی فیکلٹی،محققین، عملے اور طلبہ کی ان تھک محنت، دور اندیش قیادت اور مشترکہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔

یہ تازہ ترین کامیابی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے کےنسٹ کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ مستقبل کی جانب گامزن، یونیورسٹی بین الاقوامی تعلیمی منظر نامے پر اپنا مقام مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تحقیقی شراکت داریوں کو وسعت دینے، تعلیمی افق کو پھیلانے اور قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں