پاکستان کےزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26.846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26.754 بلین ڈالر تھےجن میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان کےزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26.846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26.754 بلین ڈالر تھےجن میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں مغربی ایشیا میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے اپنے ذخائر فروری میں 16.568بلین ڈالر تھے جو 30 اکتوبر تک بڑھ کر 21.568بلین ڈالر ہو گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی ہے جبکہ برآمد کنندگان کو بھی اپنی آمدن بروقت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔
تاہم ملک کو اب بھی تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 14.6 ارب ڈالر رہااس عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 11.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپے کے استحکام اور زرمبادلہ کی دستیابی میں بہتری کی بڑی وجوہات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ شامل ہے۔







