وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر ازمیر کے علاقے علی آغا میں آئرن اینڈ سٹیل پلانٹ میں دھماکےسے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں آئرن اینڈ سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر ازمیر کے علاقے علی آغا میں آئرن اینڈ سٹیل پلانٹ میں دھماکےسے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس افسوسناک سانحے پر اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان، جاں بحق افراد کے لواحقین اور برادر ملک ترکیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.







