قازقستان کے نائب وزیر خارجہ ارمان عیسیٰ گالیوف ای سی او کونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

قازقستان کے نائب وزیر خارجہ اور وفد کے سربراہ ارمان عیسیٰ گالیوف 30ویں ای سی او کونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):قازقستان کے نائب وزیر خارجہ اور وفد کے سربراہ ارمان عیسیٰ گالیوف 30ویں ای سی او کونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔اتوار کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔