او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد 30 ویں ای سی او کونسل آف منسٹرز اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد 30 ویں ای سی او کونسل آف منسٹرز اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے حکام نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف رکن ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔30 ویں ای سی او کونسل آف منسٹرز کا اجلاس خطے میں اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔