وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو 500 با اثر مسلمان شخصیات میں اہم مقام ملنا پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافے کی عکاسی ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 500 با اثر مسلم شخصیات میں نمایاں مقام ملنے پر اظہارِ فخرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی فہرست میں شمولیت پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کا مظہر ہے۔

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 500 با اثر مسلم شخصیات میں نمایاں مقام ملنے پر اظہارِ فخرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی فہرست میں شمولیت پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کا مظہر ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ محمد بن سلمان اور رجب طیب اردوان جیسی عالمی شخصیات کے ہمراہ پاکستانی قیادت کی اس فہرست میں شمولیت بڑا اعزاز ہے،500 با اثر مسلمان شخصیات میں اہم مقام ملنا پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافے کی عکاسی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مضبوط تشخص اور قیادت پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے اور پوری قوم کو اپنی قیادت پر فخر ہے۔