روسی ٹینس سٹار سٹار میرا اینڈریوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا

روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ 19 سالہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔بی بی سی کے مطابق ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے انتہائی دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری تھے ، جس میں …

انڈین ویلز ۔16نومبر (اے پی پی):روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ 19 سالہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔بی بی سی کے مطابق ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے انتہائی دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری تھے ، جس میں شائقین ٹینس کو اچھے میچز دیکھنے کو ملے ۔

امریکا کے شہر انڈین ویلز میں کھیلے گئےڈبلیو ٹی اے فائنلز کے فائنل میچ میں 19 سالہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوانے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو 5-7، 3-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہیں اور 5 مقابلوں میں ایک بھی سیٹ نہیں ہاریں۔ اس کامیابی کے ساتھ میرا اینڈریوا گزشتہ 22 برس میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔ وہ ں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر بھی پہنچ گئی ہیں اور سرفہرست قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا سے صرف 293 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

میرا اینڈریوا نے کامیابی کے بعد اپنی ٹیم، خصوصاً سابق ومبلڈن چیمپئن کونچیتا مارٹینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم نے انہیں مشکل وقت میں محنت جاری رکھنے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے کا حوصلہ دیا۔انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل وہ شدید دباؤ کا شکار تھیں اور ایک تربیتی سیشن کے دوران جذباتی بھی ہو گئی تھیں، تاہم مضبوط اعصاب اور جارحانہ کھیل نے انہیں چیمپئن بننے میں مدد دی۔ٹائٹل جیتنے پر میرا اینڈریوا کو تقریباً 25 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم کے ساتھ خصوصی جامنی رنگ کی مرسڈیز گاڑی بھی دی گئی۔دوسری جانب فائنل میں شکست کھانے والی یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

وہ عالمی درجہ بندی میں سال کے اختتام پر چھٹی پوزیشن حاصل کریں گی۔ زچگی کے بعد کھیل میں واپسی کرتے ہوئے دوبارہ عالمی ٹاپ 10 میں جگہ بنانا بھی ان کی نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ایلینا سویٹولینا نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ فارم سے مطمئن ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ان کی واپسی دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔