صوابی ،نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

صوابی کے تھانہ یارحسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 24 گھنٹےکے اندر آلہ قتلسمیت گرفتار کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق مقتول عباس گھر میں موجود تھا کہ کسی شخص نے باہر سے آواز دی۔ عباس گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے فائرنگ کرکےاسے قتل کردیا، جس پر مقتول کے بھائی ضیاء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):صوابی کے تھانہ یارحسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 24 گھنٹےکے اندر آلہ قتلسمیت گرفتار کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق مقتول عباس گھر میں موجود تھا کہ کسی شخص نے باہر سے آواز دی۔ عباس گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے فائرنگ کرکےاسے قتل کردیا، جس پر مقتول کے بھائی ضیاء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

واقعے کی وجہ عناد مبینہ طور پر دلبرداشتگی/سابقہ رنجشیں بتائی جاتی ہے۔ڈی ایس پی سرکل لاہور زرداد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ یارحسین عبدالولی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ زنی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان توقیر اور یونس کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔