چین کے 10 ٹن وزنی الیکٹرک کمرشل طیارے سی ای 25 اے نے پہلی بار پائلٹ کے ہمراہ کامیاب پرواز مکمل کر لی۔ شنہوا کے مطابق کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا( COMAC) نے بتایا کہ طیارے نے مشرقی چین کے صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو میں اپنی پہلی پائلٹ کے زیرِ نگرانی پرواز مکمل کی
چین کے الیکٹرک طیارے سی ای 25 اے کی پائلٹ کے ہمراہ پہلی کامیاب پرواز

مزید خبریں
بیجنگ۔16نومبر (اے پی پی):چین کے 10 ٹن وزنی الیکٹرک کمرشل طیارے سی ای 25 اے نے پہلی بار پائلٹ کے ہمراہ کامیاب پرواز مکمل کر لی۔ شنہوا کے مطابق کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا( COMAC) نے بتایا کہ طیارے نے مشرقی چین کے صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو میں اپنی پہلی پائلٹ کے زیرِ نگرانی پرواز مکمل کی، جس میں دو پائلٹ اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر سوار تھے۔ کومیک کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کی کارکردگی معمول کے مطابق رہی اور تمام تکنیکی اشاریے توقعات کے مطابق تھے۔سی ای 25 اے کومیک کا پہلا الیکٹرک کمرشل طیارہ ہے، جسے بنیادی طور پر بین شہری تجارتی پروازوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ 19 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 10 ٹن ہے۔طیارے کی پرواز کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ، بلندی 2,400 میٹر جبکہ پرواز کی حد 400 کلومیٹر ہے۔سی ای 25 اے نے رواں سال فروری میں پہلی بار بغیر پائلٹ خودکار پرواز بھی مکمل کی تھی۔ اسے کومیک، چین کی بیٹری ساز کمپنی سی اے ٹی ایل، شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی اور دیگر شراکت داروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔







