پشاور ، شہری کے گھر پر دھمکانے کے لیےہوائی فائرنگ کرنے ولا ملزم گرفتار

پشاور کے تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر پر دھمکانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):پشاور کے تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر پر دھمکانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ شہریار احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطیع اللہ کے گھر پر ڈرانےدھمکانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم قند آغا کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔