وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سید مصطفیٰ کمال نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص اور بروقت علاج کے لیے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کروائیں۔
ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مفت سکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سید مصطفیٰ کمال نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص اور بروقت علاج کے لیے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کروائیں۔ بدھ کو یہاں صحافیوں کے لیے مفت ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کے موقع پر نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے قومی پروگرام کے تحت مفت سکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
سیاسی اور انتظامی امور پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کراچی کے میئر کی حیثیت سے اپنے دور میں کیے گئے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی اور سندھ میں گورننس، شہری ترقی اور وسائل کی تقسیم پر سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خود پر غیر آئینی یا غیر قانونی مطالبات کرنے سے متعلق الزام لگانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کر رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے نوجوانوں کو مسلح نہیں کیا۔مصطفیٰ کمال نے اضافی صوبوں کے قیام کی مخالفت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران جماعت نے گڈ گورننس دی ہے تو اسے مزید انتظامی یونٹس بنانے کی فکر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں دس وزرائے اعلیٰ کے ساتھ دس صوبے بنائے جا سکتے ہیں، کسی کو ایسے انتظامات پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔







