قومی احتساب بیورو ملتان کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے باہمی تعاون سے مینجمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر (MDC) الا ئیڈ بینک لمیٹڈ میں بدھ کے روز یہاں ڈیجیٹل مالیاتی آگاہی، فراڈ سے بچاؤ اور دیانت داری "Connecting the Dots: Digital Financial Literacy, Fraud Awareness and Integrity” کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گی
نیب ملتان کے زیر اہتمام ڈیجیٹل مالیاتی آگاہی، فراڈ سے بچاؤ اور دیانت داری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
ملتان۔ 18 نومبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو ملتان کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے باہمی تعاون سے مینجمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر (MDC) الا ئیڈ بینک لمیٹڈ میں بدھ کے روز یہاں ڈیجیٹل مالیاتی آگاہی، فراڈ سے بچاؤ اور دیانت داری "Connecting the Dots: Digital Financial Literacy, Fraud Awareness and Integrity” کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد بینکنگ سیکٹر میں ڈیجیٹل مالیاتی شعور اجاگر کرنا، مالیاتی فراڈ کی روک تھام اور دیانت داری و شفافیت کے اقدار کو فروغ دینا تھا۔سیمینار میں چیف مینیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان ظہیر صابر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی چیف مینیجر سٹیٹ بینک ملتان عدیل خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان توصیف حنیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان محمد رمضان خان سمیت ایم سی بی ، اے بی ایل ، ایچ بی ایل ، میزان بینک اور دیگر معروف بینکوں کے ایگزیکٹو افسران نے بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف مینیجر سٹیٹ بینک ملتان ظہیر صابر نے مالیاتی نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دیانت داری اور احتساب بینکنگ نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان انیلا نے بطورِ ریسورس پرسن شرکاء کو ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کی اہمیت، مالیاتی فراڈ کی مختلف اقسام، جدید ڈیجیٹل بینکنگ کو درپیش خطرات اور محفوظ مالیاتی لین دین کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی آگاہی افراد اور اداروں کو مالیاتی دھوکہ دہی سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان محمد رمضان خان نے خطاب کرتے ہوئے تحقیقاتی تجربات سے ماخوذ بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کا ذکر کیا اور منی لانڈرنگ کی بذریعہ KYC روک تھام میں بینکنگ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مالیاتی شعبے میں دیانت داری، شفافیت اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالیاتی فراڈ کی روک تھام اور بدعنوانی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔







