گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کے ذریعے تعلیمی ادارے کی سرگرمیوں، کامیابیوں اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی خدمات کا اعتراف، تعریفی اسناد ، نقد انعام تقسیم

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کے ذریعے تعلیمی ادارے کی سرگرمیوں، کامیابیوں اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوآرڈینیٹرز میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز نے تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے یونیورسٹی کی کامیابیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، معیاری مواد کی تیاری اور ڈیجیٹل تشخص کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کارکردگی کی بنیاد پر فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فیکلٹی آف لاء دوسری جبکہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں فیکلٹیز کی نمایاں کارکردگی پر متعلقہ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور کامیابیوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں تخلیقی سوچ، ٹیم ورک اور عملے کی لگن بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ادارے میں مثبت مسابقت، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے۔







