ہائر ایجوکیشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ، پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی مانیٹرنگ ٹیم نےقائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی کا دورہ کیا

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی مانیٹرنگ ٹیم نےقائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے ایچ ای سی کی مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران قائداعظم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و منصوبہ ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد خٹک، چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے علوم ارضیات کے منصوبہ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن، ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف مٹیئریلز اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے منصوبہ ڈائریکٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے منصوبہ ڈائریکٹر انجینئر بخت رحمان نے اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں مانیٹرنگ ٹیم کو بریفنگ دی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر بشیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر انور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضا نور شامل تھے۔ اجلاس میں منصوبوں پر جاری کام، عملدرآمد کی صورتحال اور پیشرفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں