لاہور گیریژن پولوگرائونڈز کے زیراہتمام12 ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی ریواج اینڈ کو سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے تیسرے دن پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس ،امپریل نے پیبل بریکرز کی ٹیم کو9-4سے ہرا دیا
پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس ،امپریل نے پیبل بریکرز کی ٹیم کو9-4سے ہرا دیا

مزید خبریں
لاہور۔18نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولوگرائونڈز کے زیراہتمام12 ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی ریواج اینڈ کو سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے تیسرے دن پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس ،امپریل نے پیبل بریکرز کی ٹیم کو9-4سے ہرا دیا۔جیتنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ، ابراہیم نوید شیخ نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے عثمان حئی نے دو، عبدالرحمان منوں اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دوسرا میچ بہت سنسنی خیز رہا جس میں دین،ایف جی ،شیخو کی ٹیم نے بائیکواس ،کنگز مال کی ٹیم کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ، فرہاد محمد شیخ نے دو اور عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور پولو کے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔







