حالیہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار رہی، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ حالیہ پولیو مہم بھرپور کامیابی سے ہمکنار رہی، پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

ملتان ۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ حالیہ پولیو مہم بھرپور کامیابی سے ہمکنار رہی، پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے بعد محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت اور متعلقہ ضلعی محکموں نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام بچوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ اجلاس میں حالیہ پولیو مہم کے اثرات، فیلڈ عملے کی کارکردگی اور مہم کے دوران کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی جبکہ فیلڈ ٹیموں کی محنت اور ذمہ داری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو کے خلاف حفاظتی اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔