پاکستانی کھلاڑیوں نےجے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنگلز کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پانچ پاکستانی کھلاڑیوں میں عبدالباسط، احتشام ہمایوں
صبح نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، سنگلز اور ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستانی کھلاڑیوں نےجے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنگلز کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پانچ پاکستانی کھلاڑیوں میں عبدالباسط، احتشام ہمایوں، زوہیب افضل ملک، عامر مزاری اور حسن عثمانی شامل ہیں جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاسٹ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔اسی طرح ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عبدالباسط، حمزہ رومان، عامر مزاری، زوہیب افضل ملک، ایم حذیق عاصم، عمر جواد اور محمد یحییٰ نے ڈبلز کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جس سے مقابلوں میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 16 ممالک کے مجموعی طور پر 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔شرکت کرنے والے ممالک میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، سپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان شامل ہیں۔
صبح نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہدہ کوثر فاروق نے بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے جاری چیمپئن شپ کے مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس بین الاقوامی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبح نو، پارک ویو سٹی، دیوان سیمنٹ، بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل بطور اسپانسرز تعاون کر رہے ہیں جن کی قابل قدر معاونت سے ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہو رہا ہے۔بوائز سنگلز، رائونڈ رابن کے تیسرےمرحلہ کے مقابلوں میں فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) نے میراس ایداربیک (قازقستان) کو 6-0، 6-1 سے ہرایا، عبدالباسط (پاکستان) نے حمزہ رومان (پاکستان) کو 6-3، 6-0 سے شکست دی، احتشام ہمایوں (پاکستان) نے راحیل رضوی (سری لنکا) کے خلاف واک اوور حاصل کیا، جین ڈی سارم (سری لنکا) نے پٹینان جتورونروج (تھائی لینڈ) کو 6-0، 6-3 سے شکست دی، محمد حسن عثمانی (پاکستان) نے محمد حذیق عاصم (پاکستان) کو 4-6، 6-3 (10-1) سے ہرایا، عمر جواد ملک (پاکستان) نے ریان خان (پاکستان) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی، جیکب لیٹسچ (جرمنی) نے آہل کلیل (سری لنکا) کو 6-0، 6-2 سے ہرایا، تاچاتم سریسن (تھائی لینڈ) نے محمد یحییٰ (پاکستان) کو 6-1، 6-2 سے شکست دی
سوچھیرو ایشیدا (جاپان) نے سنژار بولات (قازقستان) کو 7-6(1)، 6-1 سے ہرایا، عامر مزاری (پاکستان) نے محمد شایان (پاکستان) کو 6-3، 6-1 سے شکست دی، الشن خان میخمدکالی (قازقستان) نے انعام قادر (پاکستان) کو 2-6، 6-4 (10-7) سے ہرایا، محمد معاذ (پاکستان) نے تھیراپات سمریت وانیچا (تھائی لینڈ) کو 5-7، 6-3 (11-9) سے شکست دی، ریحان گوناوردھنا (سری لنکا) نے عبدار علی (پاکستان) کو 6-2، 6-1 سے ہرایا، ارحم طارق (پاکستان) نے محمد افضل (پاکستان) کو 6-1، 7-5 سے شکست دی، برینن این جی (سنگاپور) نے شان لاؤامورنپانیچ (تھائی لینڈ) کو 6-2، 6-4 سے ہرایا، جبکہ زوہیب افضل ملک (پاکستان) نے روندراش رتن (بھارت) کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔بوائز ڈبلز پری کوارٹر فائنلز مقابلوں میں عامر مزاری /عمر جواد ملک (پاکستان) نے میراس ایداربیک /سنژار بولات (قازقستان) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی، جین ڈی سارم (سری لنکا) /جیکب لیٹسچ (جرمنی) نے ریان خان /محمد شایان (پاکستان) کو 6-2، 6-4 سے ہرایا، فاسین سنچالونگ /تھیراپات سمریت وانیچا (تھائی لینڈ) نے سوچھیرو ایشیدا (جاپان) /پٹینان جتورونروج (تھائی لینڈ) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی
آہل کلیل /ریحان گوناوردھنا (سری لنکا) نے انعام قادر /محمد معاذ (پاکستان) کو 6-2، 6-2 سے ہرایا، عبدالباسط /ایم حذیق عاصم (پاکستان) نے شان لاؤامورنپانیچ /تاچاتم سریسن (تھائی لینڈ) کو 6-3، 4-6 (10-4) سے شکست دی، زوہیب افضل ملک /حمزہ رومان (پاکستان) نے عبدار علی (پاکستان) /الشن خان میخمدکالی (قازقستان) کو 6-0، 6-0 سے ہرایا، جبکہ محمد یحییٰ (پاکستان) /برینن این جی (سنگاپور) نے محمد افضل /ارحم طارق (پاکستان) کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔چیمپئن شپ کے مقابلے کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔







