نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن 18 سے 20 نومبر 2026ء تک پاکستان کا ورکنگ وزٹ کریں گے
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پرآسیان کے سیکرٹری جنرل 18 سے 20 نومبر 2026ء تک پاکستان کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن 18 سے 20 نومبر 2026ء تک پاکستان کا ورکنگ وزٹ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں آسیان سیکرٹریٹ کی جانب سے پاکستان کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔ پاکستان 1993ء سے آسیان کے شعبہ جاتی مکالمے کا شراکت دار جبکہ 2004ء سے آسیان ریجنل فورم کا رکن ہے۔
دورے کے دوران آسیان کے سیکرٹری جنرل پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں فریق پاکستان اور آسیان کے تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات تلاش کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور آسیان کے درمیان تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔







