پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر باؤلرز کو مدد مل رہی ہے جس کے باعث بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنا پڑی ہے
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر باؤلرز کو مدد مل رہی ہے ، بیٹر محمد غازی غوری

مزید خبریں
راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر باؤلرز کو مدد مل رہی ہے جس کے باعث بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنا پڑی ہے۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام ’’سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی جس پر وہ خوش ہیں۔
انہوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا مڈل آرڈر مضبوط ہے، اس لیے پاکستانی باؤلرز کو صبر کے ساتھ اچھی لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کرنا ہو گی تاکہ حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کی جا سکیں۔







