ہیمسٹرنگ انجری کے خدشے کے باوجود کارلوس الکاراز کی جیت کا سلسلہ برقرار، اے ٹی پی فائنلز کے ناک آئوٹ مرحلے میں داخل

ہیمسٹرنگ انجری کے خدشے کے باوجود کارلوس الکاراز کی جیت کا سلسلہ برقرار، اے ٹی پی فائنلز کے ناک آئوٹ مرحلے میں داخل

ٹورین۔19نومبر (اے پی پی):سپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے اپنی کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔ بی بی سی کے مطابق اے ٹی پی فائنلز کے مقابلے اٹلی کے شہر ٹورین میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اٹلی کے شہر ٹورین کے انالپی ایرینامیں کھیلے گئے گروپ میچ میں 23 سالہ سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکارازنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی پی فائنلز ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 5 روسی کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، تاہم میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے خدشات بھی سامنے آگئے۔عالمی نمبر 3 کارلوس الکاراز نے ڈینیئل مدویدیف کو صرف 72 منٹ میں سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

میچ کے دوران بائیں ٹانگ کے اوپری حصے پر تکلیف کے باعث انہیں طبی امداد بھی فراہم کی گئی، تاہم انجری ان کی کارکردگی پر اثر انداز نہ ہوسکی۔کارلوس الکاراز نے میچ کے بعد بتایا کہ انہیں ہیمسٹرنگ میں معمولی تکلیف محسوس ہوئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹے ان کی صحت یابی کے لیے اہم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم اور فزیوتھراپسٹ سے مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی طے کریں گے۔یہ کارلوس الکاراز کی مسلسل 11ویں کامیابی ہے۔ وہ اس سے قبل ویانا اوپن اور پیرس ماسٹرز کے اعزازات بھی جیت چکے ہیں۔

7 بڑے ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ہسپانوی کھلاڑی کی اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں رسائی بھی فرانسس ٹیافو کی فلاویو کوبولی کے خلاف کامیابی کے بعد یقینی ہوگئی۔کارلوس الکاراز نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور ڈینیئل مدویدیف کے خلاف ان کی ریٹرننگ اور جارحانہ کھیل نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ کارلوس الکاراز رواں سال کلائی کی انجری کے باعث 4 ماہ تک ٹینس سے دور رہے تھے، تاہم اگست میں یو ایس اوپن کے ذریعے واپسی کے بعد انہوں نے 24 مقابلوں میں 3 ٹائٹل جیتے اور صرف 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں