تاجک صدر اور امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

تاجک صدر اور امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

دوشنبے۔19نومبر (اے پی پی):تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈو نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری، سماجی و انسانی امور اور سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں کان کنی کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کو اہم موضوع قرار دیا گیا جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، انتہا پسندی، سائبر خطرات، منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ اور سرحد پار منظم جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں