امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی 3 ماہ کی تعیناتی کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے واپسی
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی 3 ماہ کی تعیناتی کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے واپسی

مزید خبریں
واشنگٹن۔19نومبر (اے پی پی):امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن3 ماہ کی تعیناتی کے بعد مشرقِ وسطیٰ سےواپس روانہ ہو گیا ،جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے سٹرائیک گروپس کی تعداد 3 سے کم ہو کر 2 رہ گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق امریکی بحریہ کی ترجمان کیٹی کوئنیگ نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ جوہری توانائی سے چلنے والا نمٹز کلاس کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ سے روانہ ہو گیا ہے،
جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے اسٹرائیک گروپس کی تعداد تین سے کم ہو کر دو رہ گئی ہے۔ جاپان میں تعینات یہ طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ میں3 ماہ کی تعیناتی مکمل کرنے کے بعد امریکا کے ساتویں بحری بیڑے میں دوبارہ شامل ہو گیا ہے اور اب ایشیا پیسیفک کے علاقے میں معمول کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔







