ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور بین شیلٹن اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور بین شیلٹن اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
ٹورین۔20نومبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور امریکا کے بین شیلٹن اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق امریکی ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن کے فائنلسٹ بین شیلٹن نے سپین کے رافیل خودار کو شکست دے کر جبکہ فرانس کے آرتھر فِلز کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔ امریکی ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن کے فائنلسٹ بین شیلٹن نے سپین کے رافیل خودار کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7(8-10)اور5-7 سے شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کی کامیابی نے بھی بین شیلٹن کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بین شیلٹن کو سیمی فائنل میں سپین کے کارلوس الکاراز کا سامنا ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ مقابلہ یو ایس اوپن 2026کے کوارٹر فائنل جیسا ایک اور دلچسپ مقابلہ ہوگا، جس میں بین شیلٹن نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم حال ہی میں پیرس ماسٹرز کے فائنل میں کارلوس الکاراز نے حساب برابر کردیا تھا۔گروپ کے آخری مقابلے میں جرمنی کےٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے فرانس کے آرتھر فِلز کو 4-6 اور 6-7(6-8) سے ہرا کر گروپ مرحلے میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ الیگزینڈر زویروف پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے تھے جبکہ اس نتیجے نے بین شیلٹن کی پیش قدمی بھی یقینی بنادی۔الیگزینڈر زویروف سیمی فائنل میں ڈینیئل مدویدیف اور فرانسس ٹیافو کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے کھیلیں گے جبکہ کارلوس الکاراز کو بھی بائیں ران کی تکلیف کا سامنا ہے، جس کے باعث سیمی فائنل سے قبل ان کی فٹنس توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔







