راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات، فول پروف سکیورٹی انتظامات

پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں

راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں، میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کے تقریباً 6 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

سی پی او کے مطابق سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں جبکہ سٹیڈیم کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے مؤثر ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں