مری روڈ پر غیر قانونی گاڑیوں کے جمعہ بازار کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، 50 ٹریفک اہلکار اور 2 لفٹر تعینات

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے

راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انتظامات مکمل کر لئے ، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے 50 سے زائد اہلکار اور 2 لفٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے جمعہ بازار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس حوالے سے متعدد بار وارننگ بھی دی جا چکی ہے، نو پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث بننے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور شہری اپنی وقتی سہولت کے لئے دیگر روڈ یوزرز کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ تمام روڈ یوزرز کو ان کا حق فراہم کرنا ہے، منظم ٹریفک کے حصول کے لئے ہر شہری کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں